Pages

Use Full Links


Qari Online

Qari Online
online Quran tutor,qari online

New Search

Custom Search

Wednesday, July 7, 2010

پاکستان جل رہا ہے۔

پاکستان جل رہا ہے
آج دوران نمازمسجد میں خود کش حملہ ہو ا اور کئی نمازی ہلا ک ہو گے۔چند مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کئی شہریوں کو زخمی کردیا۔ سیکورٹی ادارے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کو شا ں ہیں اور سارے علاقے کو گھیرے میں
لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ ہے ہمارے پاکستان کی حالت کوئی بندہ جو اپنے گھر سے نکلتا ہے نماز کیلئے یا بازار کیلئے اس کو یہ معلوم نہیں ہو تا کہ وہ خیروعافیت کے ساتھہ گھر واپس آئے گا یا نہیں ۔کیا یہ ہے ہمارا پاکستان جو کبھی امن کا گہوارہ ہو ا کرتا تھا ۔ لوگ امن و سکون کے ساتھہ اپنے اللہ کی عبا دت کرتے تھے۔اور بڑ ی خوشی کے ساتھہ اس پا ک واطن میں رہا کرتے تھے۔
کیا پھر سے وہ دن آسکتے ہیں جب ہمارے بچے اطمنان سے شکول جایا کریں گے۔
کیا ہمارے حکمرانو ں اس چیز کی بھی کوئی فکر ہے ۔یا وہ صرف آپس میں ہی لڑرہے ہیں کوئی کہ رہا ہے وہ کرپٹ ہے دوسرا کہتا ہے وہ کرپٹ ہے۔کو ئی ان مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کر رہا ۔وجہ لیکن پھر بھی یہ لو گ ہم سے وعدے کر رہے ہیں اور ہم سن رہے ہیں۔اور تالیاں بجا رہے ہیں۔نواز شریف آجائے یا زرداری، راجہ پرویز ہو یا رانا ثناءاللہ یا کوئی بھی لوٹیرا آجائے ہم سب پہلے تالیاں بجانے والوں میں سے ہوں گے۔
ہم کب سمجھیں گے۔انکو کب ان کی اوقات یا د دلائیں گے۔ان سب معاملات کے جتنے یہ لوگ ذمہ دار ہیں اتنے ہی ہم بھی ہیں۔
جاگو پاکستان جاگوپاکستان،جاگوپاکستان جاگوپاکستان۔
آجاو اور ایک ہو جاو۔